گورکھ ہل پر موسم نے کروٹ لے لی، تیز بارش، ژالہ باری اور شدید سردی

دادو(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے معروف تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن میں تیز بارش کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق گورکھ ہل پر تیز بارش کے ساتھ ہلکی ژالہ باری بھی ہو رہی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔

بارش کے بعد سرد ہواؤں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

گورکھ ہل اسٹیشن، جو دادو میں واقع ہے، ویسے ہی ٹھنڈے موسم کے لیے مشہور ہے، تاہم حالیہ بارش نے موسم کو مزید خوشگوار مگر سرد بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button