ٹھٹھہ: ڈکیتی اور کار چھیننے کے واقعے پر ایس ایس پی نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن نمائندہ جانو.پی کے )ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی نے تھانہ دہابیجی کی حدود میں ٹیکچند ہیرا لعل دیوان کے گھر سے ڈکیتی اور سوئفٹ کار چھینے کے واقعے کا جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

مدعی کے مطابق 5 نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر نقدی، طلائی زیورات اور سوئفٹ کار چھین کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ نے انچارج ایس ڈی پی او ساکرو، ایس ایچ او دہابیجی اور انچارج ڈی آئی سی ٹھٹھہ کو ملزمان کو گرفتار کرنے اور چھینی گئی پراپرٹی برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سینیئر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور سختی سے ہدایات دیں کہ کیس کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button