سکھر: ریسکیو 1122 نے ٹويوٹا موٹرز کے عملے کو ایمرجنسی فرسٹ ریسپانڈر ٹریننگ دی

سکھر (جانوڈاٹ پی کے) ریسکیو 1122 کی جانب سے ٹويوٹا موٹرز کے عملے کو فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ردعمل کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ میں 28 افراد نے حصہ لیا، جس دوران شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری ردعمل، حفاظتی اقدامات، ابتدائی طبی امداد اور جان بچانے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔
ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ اداروں میں فائر سیفٹی اور ہنگامی تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے سے قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔ گل پلازہ سانحہ کے بعد ایمرجنسی تیاری اور فائر سیفٹی ٹریننگ کو مزید اہمیت دی جا رہی ہے۔
حکام نے عوام اور اداروں پر زور دیا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔



