لاڑکانہ: دکان میں اچانک آگ بڑھ اٹھی، قیمتی سامان جل کر خاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے بندر روڈ پر واقع اسماعیل شیخ کی بجلی کے سامان کی دکان میں آج صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی، رات گئے ہونے والی بارش کے بعد اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آگ نے دکان میں موجود قیمتی برقی سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بھاری مالی نقصان ہوا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم اس وقت تک زیادہ تر سامان جل کر خاک ہو چکا تھا، آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں جبکہ دکاندار شدید صدمے میں ہے.



