نگہبان رمضان پیکج میں مستحق افراد سےپیسے وصول کرنےوالے3ڈیوائس ایجنٹ گرفتار

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی نگہبان رمضان پیکج میں مستحق افراد سے پیسے وصول کرنے والے 3ڈیوائس ایجنٹس گرفتار،دکانیں سیل، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی زیر نگرانی پیرا فورس کے جوانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج میں لوگوں سے پیسے وصول کرنے والے 3 ایجنٹس گرفتار کر لیے اور ان کی دکانیں سیل کر دی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج عوامی فلاح و بہبود کا بھی مثال منصوبہ ہے جس کے تحت مستحق افراد میں مفت پیسے تقیسم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مستحق افراد سے بددیانتی کرتے ہوئے پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے دوران پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کو ہرگز پیسے ادا نہ کریں اور سخت کاروائی کے لیے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔

مزید خبریں

Back to top button