ڈسٹرکٹ باربدین کے سالانہ انتخابات،فرینڈز گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں سینیئر وکیل دلدار علی پٹھان اور فیاض ابڑو کے حمایت یافتہ فرینڈز گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے ابتدائی نتائج کے مطابق فرینڈز گروپ کے صدارتی امیدوار وکیل احسان بھرگڑی نے 114ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل وکیل امیر حسن المعروف امیر آزاد پنہور نے 89 ووٹ حاصل کیئے نائب صدر کے عہدے پر فرینڈز گروپ کے وکیل عمران لند نے 121 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل حاجی باقر نظامانی نے 88 ووٹ حاصل کیئے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فرینڈز گروپ کے وکیل اصغر علی چانگ نے 128 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل وکیل نور محمد سومرو نے 81 ووٹ حاصل کیئے جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فرینڈز گروپ کے وکیل سید سجاد شاہ نے 125 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل راجہ بابر اقبال نے 83 ووٹ حاصل کیئے خازن کے عہدے پر فرینڈز گروپ کے مختیار ساند نے 110ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل کامران بھرگڑی نے 97 ووٹ حاصل کیئے لائبریرین کے عہدے پر فرینڈز گروپ کے قادر بخش جونیجو نے 115 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل وکیل فہیم میمن نے 93 ووٹ حاصل کیئے بدین بار کی مینیجنگ کمیٹی پر بھی فرینڈز گروپ کے وکلاء علی رضا بھرگڑی اشفاق تالپور فیاض احمد ابڑو ریاض مصطفی آرائیں پرکاش میگھواڑ میر اشفاق تالپور رمضان سومرو کامیاب ہو گئے انتخابات کے نتائج آ نے کے بعد کامیاب گروپ کے وکلاء نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کرتے رہے

مزید خبریں

Back to top button