بدین میں ہندولڑکی نے اسلام قبول کرے شادی کرلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی ضلع تھر کے گاؤں چیلاڑ کی رہائشی چندرہ بنت چھینو میگھواڑ نے بدین میں صحافیوں کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے مذہبِ اسلام قبول کیا ہے اور اب میرا اسلامی نام عائشہ شیخ ہے میں نے کسی بھی قسم کے دباؤ یا جبر کے بغیر اپنی رضا و خوشی سے ناظم علی ولد مرید نہڑیو کے ساتھ 3 فروری کو حیدرآباد کی معزز عدالت میں شرعی اور قانونی طور پر نکاح کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بالغ اور سمجھدار ہیں میرے رشتہ داروں کی جانب سے مجھے اور میرے شوہر ناظم کو جان کا خطرہ ہے اگر ہمیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچتا ہے تو اس کے ذمہ دار ہمارے رشتہ دار ہوں گے انہو نے ایس ایس پی مٹھی اور ایس ایچ او مٹھی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.



