لاڑکانہ میں بیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا،20لاکھ جرمانہ

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر کی ماڈل کرمنل کورٹ نے مجرم ڈھولن ٹوٹانی کو عمر قید کی سزا سنادی،مجرم ڈھولن کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر20لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی عزت خاتون کو کلہاڑی سے قتل کیا تھا، سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کردیا گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ بہرام میں 2018 میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔



