گولارچی سے نامعلوم شخص کی چار روز پرانی لاش برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ پی کے) گولارچی کے علاقے تھانہ کڑیو گھنور کی حدود سے نامعلوم شخص کی 3 سے 4 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
اطلاع موصول ہونے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور چور نالہ شاخ کے قریب واقع تالاب سے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال گولارچی منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کے بازو پر "اسلم” نام درج ہے، تاہم مکمل شناخت اب تک ممکن نہیں ہوئی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شہری کے پاس اس شخص کے بارے میں معلومات ہوں یا وہ اسے شناخت کر سکتا ہو تو فوری طور پر تھانہ کڑیو گھنور سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے اور متوفی کے ورثاء تک بروقت اطلاع پہنچائی جا سکے۔



