دیپال پور: محکمہ صحت ،بہبود آبادی کے زیرِ اہتمام ‘ایجوکیشنل فیملی میلہ

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) دیپال پور کے شاداب سٹی پارک میں محکمہ صحت اور بہبود آبادی کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پاپولیشن مینجمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایات پر شاداب سٹی پارک میں ایک روزہ "ایجوکیشنل فیملی میلہ” منعقد ہوا، میلے میں شہریوں، فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب سے راؤ راشد حفیظ نے بطورِ اعزازی مہمان شرکت کی، میلے کا بنیادی مقصد شہریوں کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے سماجی و معاشی اثرات اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت سے روشناس کرانا تھا، بچوں کی دلچسپی کے لیے جھولے، میجک/مداری شو، بانسری پرفارمنس، جھومر، میوزیکل چیئر، کوئز کمپٹیشن اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے گئے جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے، تقریب میں صحت مند بچے اور بہترین جوڑوں کے درمیان مقابلے بھی کروائے گئے، محکمہ صحت و آبادی، صنعت زار اور ریسکیو 1122 کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر شہریوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور ہنگامی طبی امداد کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن برقرار رکھنے کے لیے عوامی رویوں میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہے اور حکومتِ پنجاب عوام کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button