گوجرانوالہ،مبینہ آشنا کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق،ملزم فرار


گجرانوالہ (جانوڈاٹ پی کے)لدھے والا وڑائچ میں بیوی کے مبینہ آشنا نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے مقتول علی رضا کو گھر سے باہر بلایا اور قریب سے گولیاں مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق علی رضا نے ملزم کو اپنی اہلیہ کو فون پر تنگ کرنے اور ہراساں کرنے سے منع کیا تھا، جس پر ملزم نے رنجش پال لی۔
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ لدھے والا وڑائچ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔