پاک بھارت میچ سے قبل ہاؤس فُل

سٹیڈیم میں جگہ کم پڑ گئی،ائیر ٹکٹ ختم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ٹریول پلیٹ فارمز کے مطابق فلائٹ بکنگ میں تقریباً65فیصد جبکہ ہوٹل ریزرویشن میں50فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مبئی سے کولمبو کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت تقریباً بھارتی 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہوٹل انڈسٹری بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔کئی شہروں میں ہوٹلوں کی گنجائش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور13سے16فروری کے درمیان کمروں کے ایک رات کے نرخ ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد تک ہوگئے ہیں۔سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button