سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کی امیربخش بھٹو سے ملاقات

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ کے علاقے میرپور بھٹو میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحيم اور رہنما جی ڈی اے بابو سرور سيال کی آمد ہوئی، اس موقع پر انہوں نے سردار امیر بخش بھٹو سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف سیاسی معاملات زیر بحث آئے، ملاقات کے بعد انہوں نے ملکر دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔



