ایس ایس مٹھی کی جانب سے ہوٹھیئر اسکولوں کا دورہ، لیڈی ٹیچر، سائنسی لیب اور کمپیوٹر کی فراہمی کی یقین دہانی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھیرو کاجھروی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر مٹھی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہوٹھیئر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے اسکول کے لیے کمپیوٹر اور سائنس لیب فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مٹھی عمیر اشرف نے تعلقہ مانیٹرنگ آفیسر سریش ترکیو کے ساتھ مل کر گورنمنٹ برانچ ہائی اسکول ہوٹھیئر کا وزٹ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔

وزٹ کے دوران اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے۔ عمیر اشرف نے کلاسز کا معائنہ کیا، بچوں سے مختلف سوالات کیے، ان کی حوصلہ افزائی کی اور لڑکیوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔ اساتذہ کی درخواست پر اسکول کے لیے کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کا سامان جلد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ہائی اسکول کے دورے کے دوران گرلز پرائمری اسکول میں ٹیچر نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد فیملی ٹیچر مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button