ھالا: محمد انور میمن کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) ایڈیشنل سیشن جج محمد اکمل میمن اور ہیک پبلک اسکول کے پرنسپل عبدالقدیر میمن کے بڑے بھائی محمد انور کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری۔

ہالا شہر میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اکمل میمن اور ہیک پبلک اسکول کے پرنسپل عبدالقدیر میمن کے بڑے بھائی، امیر علی فاضل کے والد مرحوم محمد انور کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تعزیتی اجتماع میں شہر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button