شہدادکوٹ ڈگری کالج میں انتہا پسندی کے خلاف عالمی دن پر شعور و آگاہی کی تقریب کا انعقاد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہدادکوٹ کے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج میں انتہا پسندی کو روکنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپال خالد حسین کھٹیان، پروفیسر صلاح الدین سومرو، نذیر علی بھٹی، عبدالرشید چانڈیو، سلیم رضا میرانی اور دیگر تعلیمی شخصیات نے خطاب کیا۔

تقریب میں مقررین نے کہا کہ انتہا پسندی ہر صورت میں خطرناک ہے، کیونکہ یہ نہ صرف امن و امان کے مسائل پیدا کرتی ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی کو بھی متاثر کرتی ہے اور معاشرہ انارکی کی جانب لے جاتی ہے۔

مقررین نے زور دیا کہ ہر فرد اور ادارے کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ انتہا پسندی کو ہر سطح پر روکا جا سکے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی تاکید کی، تاکہ معاشرے میں امن اور استحکام قائم رہے۔

مزید خبریں

Back to top button