بنگلادیش کے عام انتخابات میں جین زی کو کنگ میکر قرار دیا جانے لگا

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی 55 سالہ تاریخ کے اہم ترین عام انتخابات میں جین زی کو کنگ میکر قرار دیا جا رہا ہے۔
بنگلا دیش میں ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے الیکشن آج ہوگا جس میں جین زی اپنا اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے، عام انتخابات میں 3 کروڑ سے زائد نوجوان ووٹرز کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔
بنگلادیش کے عام انتخابات میں عوام مہنگائی، بیروزگاری، بھارتی اثرورسوخ کے خاتمے جیسے اہم مطالبات کے ساتھ اپنے حکمرانوں کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں۔
بی این پی اوراتحاد کو 44 فیصد سے زائد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ جماعت اسلامی اور اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں 90 فیصد پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے جبکہ پولنگ کے عمل کے دوران 9 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔



