گھوٹکی: نوجوانوں میں مطالعے کو فروغ دینے کے لیے تین روزہ کتب میلے کا انعقاد

گھوٹکی( وجے کمار چاولہ، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن (SIGA) کی جانب سے روشن تارا اسکول گھوٹکی میں منعقدہ تین روزہ کتب میلے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب رنگا رنگ رہی جس میں ادیب، شعراء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اہم شخصیات میں ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹائزیشن کمیشن اسلام آباد محمد شاہد، اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد، مختیارکار شاہد دایو، ادیب ایاز لطیف دایو، رؤف پارس دایو، الہٰورایو بوزدار، علی رضا شاہ، منظور اجن، غضنفر بخاری شامل تھے۔

کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کتب میلے کا انعقاد ایک صحت مند سرگرمی ہے جس سے نوجوان نسل میں کتابوں کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا راز صرف کتابوں میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ کتابوں کو اپنا دوست بنائیں تاکہ ہم دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چل سکیں۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کہا کہ کتابیں شعور کے نئے راستے کھولتی ہیں، مگر سوشل میڈیا کے عام ہونے سے مطالعے پر اثر پڑا ہے، جس سے پبلشرز اور لکھاری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کتب میلے نوجوانوں میں کتابوں کی اہمیت اجاگر کرنے اور مطالعے کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدام ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button