جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کی اسلام آباد بم دھماکے کی شدید مذمت

بدین (مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم (صوبائی صدر) اصغر علی سمیجو نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا اور وہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اصغر علی سمیجو نے کہا کہ یہ واقعہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہڑے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملک میں جعلی حکومت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہیں ہوئے، مینڈیٹ فراڈ کے ذریعے چوری کیا گیا، اور موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ نے جعلی حکومت کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ اب کرے گی۔
اصغر علی سمیجو نے مزید کہا کہ 14 فروری کو کراچی میں صوبائی اسمبلی میں ہونے والے دھرنے میں جمعیت طلبہ عربیہ اور دینی مدارس کے بچے اور اساتذہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالقادر بلیدی، اسحاق احمد امان اللہ اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔



