ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلینڈ نےنیپال،نیوزی لینڈ نےافغان پچھاڑدیئے

افغانستان183رنز کا دفاع کرنے میں ناکام، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

چنئی(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلینڈ نےنیپال،نیوزی لینڈ نےافغان پچھاڑدیئےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی۔بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر182رنز بنائے۔جواب میں کیویز نے183رنز کا ہدف18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 65 ، گلین فلپس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو4رنز سے شکست دے دی۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیک نے 39، جوز بٹلر نے 26 رنز اسکور کیے۔نیپال کی طرف سے دپیندرا سنگھ اور نندن یادیو نے 2، 2، شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں  نیپال کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر180رنز بناسکی،آخری اوور میں نیپال کو10رنز درکار تھے تاہم  ٹیم آخری اوور  میں صرف 5 رنز بناسکی۔

مزید خبریں

Back to top button