تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر بدین میں جزوی ہڑتال

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور جی ڈی اے کی جانب سے 8 فروری کو ملک بھر میں دی گئی ہڑتال کی کال کے جواب میں بدین کے کاروباری علاقے جزوی طور پر بند رہے جبکہ ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ جی ڈی اے، قومی عوامی تحریک اور ایس یو پی کی جانب سے حسنین مرزا، امیر آزاد پنہور اور عبداللہ چانڈیو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کو چوری کر کے غیر منتخب افراد کو اقتدار کا مالک بنایا گیا، جس کے باعث ملک شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور ملک میں نئی، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروا کر اقتدار عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائے اس موقع پر اسلام آباد بم دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی احتجاجی مظاہرے سے امیر آزاد پنہور، عبداللہ چانڈیو، دلبر سندھی، واحد چانڈیو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں

Back to top button