بدین میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چرس، آئس، گٹکا اور دیسی شراب برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع بدین بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڈھن انسپکٹر غلام قادر سرکی نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اے پلس کیٹیگری کے چرس ڈیلر سکندر علی شاہ کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک کلو 20 گرام چرس برآمد کی گئی۔
انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے تھانہ کڑیو گھنور کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکہ فروش ملزمان باسط علی پٹھان اور اسد علی لاھوتی چانڈیو کو گرفتار کر لیا جبکہ جان محمد شاہانی موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1100 سفینا گٹکے کے ساشے برآمد کیے گئے۔
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو انسپکٹر الطاف حسین شاہ نے کارروائی کے دوران آئیس فروش ملزم کاشف عمرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 11 گرام آئیس برآمد کی۔ ایک اور کارروائی میں گٹکہ فروش ملزم اکبر منظور خاصخیلی کو گرفتار کیا گیا جبکہ مدد علی خاصخیلی فرار ہو گیا، ملزمان کے قبضے سے 2200 سفینا ساشے برآمد کیے گئے۔
ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر ریاض حسین سومرو نے چرس فروش ملزم سلیمان عرف نانا کچھی کو گرفتار کر کے 250 گرام چرس برآمد کی۔
ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر امتیاز علی تھیبو نے کارروائی کے دوران چرس فروش ملزم مزار کھوسو کو گرفتار کر کے 510 گرام چرس برآمد کی، جبکہ ایک اور کارروائی میں گٹکہ فروش ذوالفقار حجام کو گرفتار کیا گیا اور ملزم الیاس عرف بگو احمدانی فرار ہو گیا، قبضے سے 105 دیسی گٹکے برآمد ہوئے۔
ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کر 250 لیٹر دیسی شراب برآمد کی اور بٹھی مالک عاشق علی عالمانی کو گرفتار کر لیا۔ ایک الگ کارروائی میں منشیات فروش وکیو خاصخیلی کو گرفتار کر کے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے گٹکہ فروش ملزمان سجاد شیدی، ایاز ملاح اور شہباز عرف انب شیدی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1510 دیسی گٹکے برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔



