پاکستان نےآئی سی سی کو جواب دے دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات بتادیں۔پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔یاد رہے کہ اتوار کے روز پاکستان نے یہ واضح کیا تھا کہ وہ ٹی20ورلڈ کپ میں شرکت تو کرے گا تاہم15فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔
اسی حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔



