ملزم علی رضا رند کا عدالت پیشی کے موقع پر چونکا دینے والے انکشافات
فلک شیر کے قریبی لوگوں کے ملک دشمن بھارت کے ساتھ قریبی روابط تھے،رضا رند

میرپورخاص (شاھدمیمن)حساس اداروں کا نام استعمال کرکے فراڈ کرنے والے ملزم رضا رند کے ہوشربا انکشافات نے چونکا کر رکھ دیا فلک شیر کے ڈی سی کے پی اے خالد، راشد میو و دیگر مبینہ ساتھیوں کے نام لینے سمیت فلک شیر کے قریبی لوگوں کے ملک دشمن بھارت کے ساتھ قریبی روابط کا بھی انکشاف کردیا، رضا رند کے مطابق منظم انداز میں فلک شیر ایوان صحافت کے پلیٹ فارم سے بلیک میلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، رضا رند نے زنا اور دیگر جھوٹے مقدمات کے ڈرامہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا کہ صحافی ذیشان شیخ، فقیر محمد میمن اور دیگر پر سراسر جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی فلک شیر نے کروایا، ریوینیو ڈپارٹمنٹ میں لوگوں کے کھاتے اڑانے سے لے کر سرکاری زمینیں غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرانے میں خالد، راشد میو اور راج کمار، فلک شیر کی سہولت کاری کرتے تھے، ریوینیوکے ملازمین تپیدار اوم کے بیٹے کی شادی بھارت میں ہوئی اور اسکا سسر انتہا پسند بھارتی فوج کا حصہ ہے جبکہ راج کمار مالہی اور دولت رام کے بھائی بھی بھارت میں مقیم ہیں، رضا رند پولیس سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے چند لوگوں سے سی ڈی آر سمیت دیگر معلومات حاصل کی جاتی تھی اور بھی بہت سے انکشافات ۔۔۔۔۔



