تھرپارکر: چھاچھرو کے قریب موٹر سائیکل اور لکڑیوں سے لدے کیکڑے میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)چھاچھرو کے قریب گاؤں اوڈانی موڑ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل لکڑیوں سے لدے کیکڑے کو کراس کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میوو ولد چیلو، میگھواڑ، عمر تقریباً 60 سال، ساکن گاؤں بھاڈاری موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

لاش کو سول اسپتال چھاچھرو منتقل کیا گیا، جبکہ کیکڑے کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، گاڑی کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

ادھر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button