تھرپارکر: شادی کے بعد دلہن کو گھر چھوڑ کر دلہا نے اپنی محبوبہ کے ہمراہ خودکشی کر لی

تھرپارکر(رپورٹ: مینڈھرو کاجھروی) تھرپارکر کے جھانگرو پولیس تھانے کی حدود میں ایک لڑکی اور لڑکے کی پھانسی پر لٹکی لاشیں برآمد ہوئیں۔
موصولہ معلومات کے مطابق، جھانگرو پولیس تھانے کی حدود میں میرو جو تڑ کے قریب ڈیوو کولہی کی ڈھانی میں 18 سالہ جیرام ولد چیتن کولہی اور 16 سالہ جھمون دختر وشنو کولہی، ساکن گاؤں د
ڈیوو ڈھانی، نے گاؤں کے قریب ایک درخت سے رسی باندھ کر اجتماعی خودکشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسلام کوٹ اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
اجتماعی خودکشی کرنے والے جوڑے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دونوں آپس میں رشتہ دار تھے، جبکہ لڑکے نے گزشتہ رات شادی کی تھی اور شادی کے بعد دلہن کو گھر چھوڑ کر باہر نکلا تھا۔ بعد ازاں دونوں کی لاشیں پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



