سکھر اور پورے سندھ،پورے پاکستان کو محفوظ بنانا ہے،سید کمیل حیدرشاہ

سکھر(جانو ڈاٹ پی کے)سکھر باگڑجی کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل شاہ پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کچے پہنچ گئے۔ضلعی چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے باگڑجی کچے میں گھمرا پولیس پیکٹ کا افتتاح کیا۔ضلعی چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ باگڑجی شہر نوگو ایریا بنا ہوا تھا،شہری رات میں یہاں نہیں آسکتے تھے.کامیاب آپریشن پر ایس ایس پی سکھر سمیت پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

باگڑجی کچے میں روڈز،اسکول اور اسپتال بنانے جارہے ہیں، سید کمیل حیدر شاہ

انہوں نے مزید کہا کہ سدوجا،سمورا پنواری کچے میں روڈ راستے بنادیئے ہیں،باگڑجی کچے میں بھی جلد روڈ راستے بنائیں گے

پکے میں جرائم کی وارداتیں کچے سے کی جاتی ہیں،ضلع ہونسل نے کچے میں اب تک 14 چوکیاں پولیس کو قائم کرکے دی ہیں،سندھ حکومت نے جدید ترین اسلحہ پولیس کو فراہم کیا ہے۔سندھ میں پہلے کانوائے چلتے تھے اب امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے

ایس ایس پی اظہرمغل نے کہا کہ  کچے میں آپریشن کا مقصد سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ ہے۔ڈاکو کچے سے بھتے کی پرچیاں بھیج کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button