بدین،گرفتارشخص کی رہائی کیلئے دھرنا مہنگا پڑ گیا،40افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدین(نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)پولیس کے ہاتھوں منشیات فروخت کرنے کے الزام کے تحت گرفتار شخص کی رہائی کے لیے دیا گیا دھرنا مظاہرین کو مہنگا پڑ گیا سڑک بلاک کرنے کی پاداش میں 40 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ فتح آباد چوک اسٹاپ پر سی آئی اے پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مضر صحت سفینہ گٹکے برآمد کر کے پٹھان برادری سے تعلق رکھنے والے دکاندار باسط پٹھان نامی شخص کو گرفتار کر لیا تھا ورثاء نے گرفتار شخص کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اس کی رہائی کے لیے فتح آباد چوک بس اسٹاپ کے مقام پر احتجاجاً دھرنا دے کر اور ٹائر جلا کر بدین کراچی شاہراہِ کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی تقریباً 4 گھنٹے تک متاثر رہی ڈی ایس پی گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی ایس ایچ او گولارچی محمد انور لغاری ایس ایچ او کڑیو گھنور فیصل زمان جٹ اور سی آئی اے انچارج بدین گل حسن لغاری سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا جس کے بعد پولیس نے 40 مظاہرین پر کڑیو گھنور تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مظاہرین کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔



