مٹھی:غیر رسمی تعلیم کے40مراکز کےفیسلیٹیٹرز کو پیکیج بی کی تربیت،سرٹیفکیٹس تقسیم

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)مٹھی میں تھر ایجوکیشن الائنس اور محکمہ تعلیم سندھ کے لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سندھ کے زیر انتظام چلنے والے 40 غیر رسمی تعلیمی مراکز کے فیسلیٹیٹرز کی پیکیج بی کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،تربیتی ورکشاپ مٹھی کی نجی ہوٹل ہال میں کیا گیا جس تھر ایجوکیشن الائنس کے زیر انتظام 40 سینٹرز کے فیسلیٹیٹرز کو پیکیج اے مکمل کرنے بعد پیکیج بی کی تعلیم دینے کے لیے تربیت دی گئی۔تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر فیسلیٹیٹرز کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔اس تقریب میں تھر ایجوکیشن الائنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرتاب شیوانی نے کہا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم سندھ کے تعاون سے اسکولوں سے باہر بچوں کو واپس اسکول لانے کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے جس میں 6 سے 16 سال کے بچوں کو غیر رسمی تعلیم دی جارہی ہے۔تھر ایجوکیشن الائنس بھی اس منصوبے تحت میرپورخاص ریجن کے تین اضلاع میں 120 سینٹر چلائے جارہے ہیں اور 36 سو زائد بچے غیر رسمی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پیکیج بی کی فیسلیٹیٹرز کو تربیت دی گئی ہے کہ بچوں کو با آسانی محکمہ تعلیم کا منظور کردہ نصاب پڑھا سکیں۔اس موقع پر بات کرتے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی تھرپارکر کستور چند نے کہا کہ تھر ایجوکیشن الائنس غیر رسمی تعلیمی مراکز اچھی طرح چلا رہے ہیں اور اسکولوں سے باہر بچوں کو واپس تعلیم دلانے کے لیے محکمہ تعلیم کے کاوشوں کو کامیاب کرایا ہے جو قابل تعريف عمل ہے،اس مشکل ٹاسک میں ہر والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو واپس اسکول داخل کرائیں۔انہوں نے فیسلیٹیٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر تھر ایجوکیشن الائنس کے پروگرام مئنيجر سارنگ رام، ڈجیٹیل میڈیا لیڈ ونود شرما،ھوتچند سوٹہر،غلام رسول نہڑیو،رنجیت بھیل و دیگراں بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button