بدین:جسقم کا منشیات فروشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جسقم یونٹ پنگریو کی جانب سے منشیات فروشی اور بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف احتجاجی تحریک چوتھے روز بھی جاری رہی، جس کے تحت پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جسقم رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ اگر منشیات فروشی اور بدامنی پر قابو نہ پایا گیا تو بدھ کے روز پنگریو شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی احتجاج کی قیادت محبوب جونيجو، امجد احمدانی، شبیر عمرانی، ارشد چانڈیو اور دیگر رہنماؤں نے کی، جبکہ مظاہرین نے منشیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی جسقم رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنگریو شہر اور گرد و نواح میں منشیات سرِعام فروخت ہو رہی ہیں، لیکن متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئس جیسی خطرناک منشیات کے استعمال اور فروخت میں پنگریو شہر پورے ضلع میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے، جس کے باعث چوری، ڈکیتی، دھوکہ دہی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button