عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس، پانی بحران اور فصلوں کی تباہی پر شدید تشویش

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس رزاق چانڈیو کی صدارت میں لاشاری ہاؤس مکلی میں ہوا
عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کا اجلاس رزاق چانڈیو کی صدارت میں لاشاری ہاؤس مکلی میں ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا
اجلاس میں خاص طور پر ٹھٹھہ ضلع میں پانی کی بحران کے مسئلے پر افسوس کا اظہار کیا گیا شریک مہمانوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے سارے فصل تباھی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ پانی کے بحران کی وجھہ سے شہری بھی پریشان ھیں
اجلاس میں دھابیجی سمیت سمندری علاقوں میں بااثر لوگوں کی جانب سے مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کی بھی مذمت کی گئی اور قبضوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ضلع کے کوہستان اور ساحلی علاقوں میں ریونیو کے عملے کی آشیرواد سے
زمینوں کی جعلی دستاویزات بناکر زمینوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عوامی تحریک نے اس طرح لاکھوں ایکڑ زمین کی غیر قانونی فروخت کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کے صنعتی اداروں میں مقامی سندھی مزدوروں کی بھرتی کی جائے اور ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے۔
اجلاس میں شاہ محمد چانگ، مٹھا خان لاشاری، گھنور خان زنئور، مارو خشک، بلاول لاشاری، امان اللہ بروہی، اللہ بخش بلوچ، مجاہد بلوچ، ادریس پلیجو سمیت ضلع کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔



