ھالا: ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر دیوان برادری کا پولیس اور میونسپل حکام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پروقار تقریب کااہتمام

ھالا (رپورٹ:امجد راجپوت) چند روز قبل ھالا درگاہ روڈ سے امر کمیونیکیشن کی ہونے والی ڈکیتی واپس رکور ہونے اور ڈکیتی کے ملزمان گرفتار ہونے کی خوشی میں ھندو پنچایت ھالا کے صدر انجنئیر کے کے نارائن داس کی ھدایات پر دیوان برادری ھالا کی جانب سے ڈی ایس پی ھالا یعقوب برڑو ایس ایچ او ھالا کرم عمرانی اور میونسپل چیئرمین زوار گل محمد پنھور کا شکریہ ادا کرنے کی ایک تقریب چیئرمین آفس ٹاؤن کمیٹی ھالا میں منعقد کی گئی جس میں امر کمیونیکیشن کے مالک کانتیش کمار سمیت دیوان برادری سے تعلق رکھنے والے وفد کے لوگوں نے ڈی ایس پی ھالا یعقوب برڑو ایس ایچ او ھالا کرم عمرانی اور چیئرمین میونسپل ھالا زوار گل محمد پنھور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سندھ کی ثقافت لونگی تحفے میں دی اس موقع پر امر کمیونیکیشن کے مالک کانتیش کمار نے مختلف سیاسی سماجی شہری تنظیموں اور تاجر برادری ھالا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی چوری واپس کروانے میں انکی آواز سے آواز ملا کر انکا بھرپور ساتھ دیا



