ٹھٹھہ میں انسدادپولیو مہم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلع ٹھٹہ میں چوتھے روز بھی سخت فول پروف سیکیورٹی انتظامات
آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ضلع بھر میں چوتھے روز بھی سخت فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ 2 فروی 2026 بروز پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 436 پولیس افسران و اہلکاروں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس کے علاؤہ فول پروف حفاظتی انتظامات اور پولیس حصار میں پولیو ورکرز اپنے فرائض نبھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام فیلڈ افسران و جوان اپنے اپنے علاقوں میں جاری کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق حفاظتی انتظامات سخت رکھیں گے اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پولیو ٹیمز کے ساتھ پولیس نفری کی تعیناتی، درپیش مسائل پر فوری ریسپانس، علاقے میں پیٹرولنگ، پکٹنگ اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابط کے جملہ اقدامات احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایات کی۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ایس ڈی پیز و ایس ایچ اوز نفری کو باقاعدہ بریفنگ دیں گے اور انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور اس حساس ڈیوٹی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
تمام فیلڈ افسران پولیو مہم پر مکمل اور خاص توجہ دیں گے اور زیادہ سے زیادہ نفری لگا کر کور کریں اور پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے تاکہ سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔تمام فیلڈ افسران دوران پولیو مہم کے حوالے سے قائم کیئے گئے کنٹرول روم کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول پر نوٹ کرائیں گے۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو واضع کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نا قابل قبول ہو گی۔انسداد پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے جس میں پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید ہدایات جاری کہ دوران ڈیوٹی تمام پوائنٹس پر ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ہر قسم کی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں۔



