ٹھٹھہ میں ریسکیو1122کی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں شرکت

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کشمیر بنے گا پاکستان ریلی،سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کی جانب سے مرکزی ریلی میں شرکت۔مرکزی ریلی ڈی آفس ٹھٹھہ سے برآمد ہوئی جس میں تمام اداروں سمیت غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں نے بھی شرکت کی۔ریلی مارکیٹ پارک مین نیشنل ہائی وے ڈی سی چوک پر جلسے کے رنگ میں تبدیل ہوگئی جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر دھنی بخش پلیجو اور اسٹیشن چیف محمد علی میرجت کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی گئی۔

اس موقع پر دھنی بخش پلیجو نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں مظالم ختم کروانے اور کشمیر کو آزاد حقوق دلانے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی میرجت نے کہا ہندوستان کے ناپاک عزائم ہم مسترد کرتے ہیں ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہر دور کے یزید کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ چاہے وہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہوں یا فلسطین میں اسرائیلی مظالم ہو چاہے ایران میں امریکی مظالم لیکن ہر دور کے یزید کو للکارنا ہمارے خون میں شامل ہے ہم کبھی امت مسلمہ پر ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button