مستفیض الرحمان لاہور قلندر میں شامل

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ذرائع کےمطابق لاہورقلندرز نےبنگلادیشی فاسٹ بولر کو6کروڑ44لاکھ روپےمیں سائن کیا ہے،لاہور قلندرز نےمستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت منتخب کیا ہے۔خیال رہے کہ بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان اپنی شاندار سلوور بالنگ اور ڈیٹھ اوورزمیں مؤثر کارکردگی کے باعث دنیا بھرمیں شہرت رکھتے ہیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹر کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد ہی بنگلہ دیش اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان کشیدگی نے زور پکڑاتھا۔پاکستان کے بھارت کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے پیچھے بھی یہی وجہ کارفرماتھی۔

 

مزید خبریں

Back to top button