مکلی بائی پاس پر تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

ٹھٹھہ(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)مکلی بائی پاس پر تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مکلی بائی پاس پر ایک تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال مکلی منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کے جیب سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button