ٹھٹھہ: اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم کی ڈی سی ڈی گل منڈا اسمبلی اور بی ایچ یو دورے پر عملے کو سخت ہدایات

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے ڈی سی ڈی گل منڈا میں صبح کی اسمبلی کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو وقت کی پابندی، حاضری یقینی بنانے اور فرائض میں غفلت نہ برتنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو آچر جاکھرو کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ صبح 8:35 بجے پہنچے۔ اس وقت چھ ٹیم ممبران اور دو اے آئی سیز موجود تھے، جنہیں 8:40 بجے ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں مؤثر کارکردگی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی طور پر پلائے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button