بےنظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ نے ایم بی بی ایس داخلے کیلئے نمبروں میں رعایت کی سفارش کردی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کو خط لکھ کر سفارش کردی ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے پاسنگ اسٹینڈرڈ میں10فیصد کمی کی جائے،یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی کو لکھے گئے خط کے مطابق صرف معیار کی سختی کی وجہ سے سندھ کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی350سے زائد سیٹیں خالی رہ گئی ہیں،بی ڈی ایس کی سیٹیں بھی برقرار رہنے کا خدشہ ہے،ان پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ہماری یونیورسٹی کو کی گئی گذارشات کے پیش نظر ایم بی بی ایس کا پاسنگ معیار45فیصد اور بی ڈی ایس کا پاسنگ معیار40فیصد مقرر کیا جائے.یہ سفارش ان ہزاروں نوجوانوں کے خوابوں سے جڑی ہے جو ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں مگر چند نمبروں کی کمی ان کا مستقبل روک دیتی ہے،اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو نہ صرف تعلیمی اداروں کی نشستیں پُر ہوں گی بلکہ ملک کو مستقبل کے ڈاکٹر بھی میسر آئیں گے.

 

مزید خبریں

Back to top button