جیئے سندھ محاذ ٹھٹھہ کارورل ہیلتھ سینٹر جھَرک کے ایم ایس کیخلاف احتجاج

ٹھٹھہ(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)جیئے سندھ محاذ ٹھٹھہ کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر جھَرک کے ایم ایس کے خلاف پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جیئے سندھ محاذ کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر جھَرک کے ایم ایس کے خلاف ضلعی صدر امجد شورو، ظہیر جھَرکو، ذوالفقار، عاشر علی بھٹی اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جب سے جبار میمن کو رورل ہیلتھ سینٹر جھَرک کا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے، تب سے اسپتال کی تباہی شروع ہو گئی ہے۔ اسپتال میں مریضوں کے لیے کسی قسم کی سہولیات موجود نہیں، جس کے باعث مقامی لوگ شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھَرک اسپتال میں سہولیات کی کمی اور ایم ایس کے غیر مناسب رویے کے خلاف شہری اور پیرا میڈیکل اسٹاف گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن منتخب نمائندوں سمیت اسپتال کا انتظام چلانے والے متعلقہ اداروں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایم ایس کو ہٹایا جائے اور اسپتال میں ضروری سہولیات فراہم کر کے جھَرک کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button