ٹھٹھہ اورمکلی میں آوارہ اورپاگل کتوں کی بھرمار

ٹھٹھہ(جاویدلطیف میمن/نمائندہ جانوپی کے)ٹھٹھہ اور مکلی شہر میں آوارہ اور پاگل کتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف بڑھتا جا رہا ہے،جس سے شہری سخت پریشان ہیں آوارہ اور پاگل کتوں نے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
شہریوں نے آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ شہر کو ان سے نجات مل سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مکلی مارکیٹ ٹیکسی اسٹاپ کے قریب پاگل کتوں نے سات افراد کو زخمی کر دیا ہے، جن میں اللہ بخش بروہی، سجاد شیخ ایک بچی شہناز اور دیگر شامل ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر آوارہ اور پاگک کتوں کے خلاف کاروائی شروع کرنی چاہئے تاکے شھری ایسے کتوں سے محفوظ رہ سکیں یاد رہے کے ٹھٹھہ اور مکلی شھر سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ادارے اس اھم مسئلے پر کئی سالوں سے لاتعلق بنے ہوئے ہیں۔



