بدین: مرغوں کی لڑائی کرانے والے جواری گرفتار

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین پولیس نے ترائی شہر کے قریب مرغوں کی لڑائی کے غیرقانونی میلے پر کامیاب چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گولاڑچی عبدالرحیم خاصخیلی اور انچارج ترائی عطا محمد جونیجو کی قیادت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جہاں مرغوں کی لڑائی کے ذریعے جوا کھیلا جا رہا تھا۔

پولیس نے موقع سے عزیز پٹھان، محبوب سندھی پٹھان، غلام مصطفیٰ پٹھان اور دوست محمد سندھی پٹھان کو حراست میں لے لیا، جبکہ دو لڑاکا مرغے اور 6 ہزار 300 روپے نقد انعامی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button