ڈیپلو اور کلوئی میں انسداد پولیو مہم، ڈی سی، ایس ایس پی اور ڈی ایچ او کا دورہ

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے سربراہ ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کے ہمراہ تحصیل ڈیپلو اور کلوئی کا دورہ کیا۔

ضلع میں جاری پولیو مہم اور اس کے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ڈیپلو اور کلوئی کے مختلف علاقوں، تحصیل ہسپتالوں، پولیس چیک پوسٹ ونگو موڑ ، ویڑیجھپ، پولیس چیک پوسٹ پھانگاریو ، ڈیپلو، مالھیار اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے پولیو مہم پر مامور سیکیورٹی نفری اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی اور موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز اور ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس الرٹ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے یا عملے کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی تھرپارکر نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا قومی فریضہ ہے اور سندھ پولیس اس مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ایس ایس پی نے نے مزید کہا کہ ضلع تھرپارکر پولیو فری ضلع ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پولیس اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔

سندھ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے تاکہ معصوم بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button