تاریخی ورثوں کو نقصان پہچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں،ذوالفقار شاہ

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھرو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نئوں کوٹ قلعے کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے قلعے پر سی سی ٹی کیمراوں اور تزئین کے کام کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے موجود سیاحوں سے ملاقات کی اور تفصیلات معلوم کیئے۔صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے قلعے پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا،صوبائی وزیر کی قلعے میں صفائی اور پینے کے پانی سمیت سیاحوں کیلئے سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات کئیں۔انہوں نے کہا کہ نئو کوٹ قلعے پر سیکیورٹی کیلئے نئی سی سی ٹی وی کیمرا لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قلعے کی دیواروں سمیت ہالز کی صورتحال بہتر بنائی جارہی ہے۔سندھ کے تاریخی ورثوں کو ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانا ہے۔سندھ کے تاریخی ورثوں کو نقصان پہچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button