ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے ضلع کے7سکولوں میں ضروری فرنیچر اور الماریاں تقسیم کردیں

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے ضلع کے7سکولوں میں ضروری فرنیچر اور الماریاں تقسیم کیں۔ خبر کے مطابق سی ایس آر فنڈ (ماری انرجیز) کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوباوڑو میں مختلف اسکولوں کو فرنیچر فراہم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی، ڈپٹی مئنیجر سی ایس آر ماڑی انرجیز کرنل فاروق اعظم، ڈی ای او پرائمری ذکریا دھاندھو سمیت متعلقہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس آر فنڈ کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے جن اسکولوں میں فرنیچر کی کمی تھی، ان اسکولوں کو ضروری فرنیچر فراہم کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی مشکلات کم ہو سکیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ مرحلہ وار اسکولوں کی حالت اور تعلیمی معیار بہتر ہو۔ انہوں نے متعلقہ ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی کہ اسکول کے فرنیچر کی دیکھ بھال یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جنگ کالونی ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول خانپور مہر، گورنمنٹ ہائی اسکول غلام حیدر ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قاضی بادل، جی بی پی ایس بمبلی، جی بی پی ایس خانپور مہر اور جی بی پی ایس موٹن مہر کو مجموعی طور پر 229 ڈبل ڈیسکیں، 26 کرسیاں، 18 میزیں اور 7 الماریاں فراہم کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button