لاڑکانہ: حساس ادارے کی کارروائی، 25 سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد، پیٹرول پمپ سیل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو / نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ کے علاقے باقرانی ٹاور کے قریب حساس ادارے نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران دو مزدا گاڑیوں سے 25 سو لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل پیٹرول پمپ پر اتارا جا رہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر راجہ قریشی نے پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا اور پکڑے گئے ایرانی ڈیزل اور گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر قانونی ایندھن کی فروخت اور ملک میں اس کی اسمگلنگ روکنا ہے۔


مزید خبریں

Back to top button