لاڑکانہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 5500 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور سخت سکیورٹی انتظامات

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے لیے ڈویژن بھر میں 4523 موبائل ٹیمیں اور 222 ٹرانزیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ، ناصر آفتاب کے مطابق انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی حفاظت کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاڑکانہ رینج میں 5500 پولیس افسران اور جوانان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ تمام ایس ایس پی صاحبان بذات خود سکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع اور رینج آفس میں خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں تاکہ مہم کے دوران فوری طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے اور ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈی آئی جی نے زور دیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی اقدامات ٹیموں کے لیے مکمل معاونت فراہم کریں گے تاکہ بچوں کو حفاظتی ویکسین بروقت فراہم کی جا سکے اور پولیو کے خاتمے کی قومی کوششیں کامیاب ہوں۔



