ھالا پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری شدہ موبائل فون اور نقد رقم مالک کے حوالے

ھالا (رپورٹ: امجد راجپوت)ھالا میں چند روز قبل اشوک کمار کے میڈیکل اسٹور سے چوری ہونے والے موبائل فون اور نقد رقم کو ڈی ایس پی ھالا محمد یعقوب برڑو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او ھالا کرم علی عمرانی کی قیادت میں پولیس نے کامیابی کے ساتھ برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر اسٹور کے مالک ساجن کمار کی جانب سے ھالا کی معروف سماجی شخصیت وسیم میمن کے دفتر میں شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ایس پی محمد یعقوب برڑو، ایس ایچ او کرم علی عمرانی، وسیم میمن، نیاز میمن، صحافی عامر پاریچو، صحافی امجد راجپوت، ساجن کمار، سنجی کمار سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ساجن کمار نے چوری شدہ موبائل فون اور نقد رقم کی بازیابی پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو اجرک بطور تحفہ پیش کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ وسیم میمن، نیاز میمن اور سنجی کمار نے بھی پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحائف پیش کیے۔

مزید خبریں

Back to top button