بھارتی گینگسٹر گولڈی برار کے والدین گرفتار

پٹیالہ(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے گینگسٹر گولڈی برار کے والدین کو ایک پرانے بھتہ خوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار کے والد شمشیر سنگھ اور والدہ پریت پال کور کو ضلع مکسر کے آدیش نگر میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ2024میں مکسر کے ایک شہری کی شکایت پر درج ہوا تھا جس میں بھتہ خوری کے الزامات شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بیرونِ ملک بیٹھ کر سرگرم گینگسٹرز کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔



