لاڑکانہ،نوجوان نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبر کے بروہی محلہ میں زیر تعمیر مکان سے 24 سالہ نوجوان عبدالرزاق چانڈیو کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی، تاہم ورثاء نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا. پولیس کے مطابق عبدالرزاق چانڈیو نے خودکشی کی جس کے والد محمد یوسف چانڈیو کا بتانا ہے کہ وہ نواحی گاؤں صحبت چانڈیو کے مکین ہیں، بیٹا عبدالرزاق زیرتعمیر مکان میں رہائش پذیر تھا جس نے گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کی ہے لیکن اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے.

مزید خبریں

Back to top button