پاکستان کے اولمپک سٹار ارشد ندیم کی فیفا کے صدر سے دبئی میں ملاقات

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے اولمپک سٹار ارشد ندیم کی فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے ملاقات ہوئی ہے۔

جیولین تھرور ارشد ندیم اور ان فینٹینو کی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ہوئی۔اس دوران فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کی تھرو کے بارے میں پوچھا۔

ارشد ندیم نے فیفا صدر کو بتایا کہ 92 میٹر کی تھرو کی تھی،  اب اس ریکارڈ کو توڑنا ہے۔

فیفا کے صدر  نے ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور  ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

فیفا کے صدر جیولین تھرو اسٹار ارشد ندیم کے کارناموں سے واقف  تھے۔

ذرائع کے مطابق فیفا کے صدر نے جب بتایا کہ وہ ان سے وافف ہیں تو ارشد ندیم خوشگوار حیرت کا شکار بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ اکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔

دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button